پاکستان
09 جولائی ، 2014

سونامی مارچ نیا پاکستان بنانے کی جنگ ہے، عمران خان

سونامی مارچ نیا پاکستان بنانے کی جنگ ہے، عمران خان

لاہور.......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سونامی مارچ نیاپاکستان بنانے کی جنگ ہے، 11 مئی کے الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں پر آرٹیکل 6لاگو کیا جائےگا۔ لاہورمیں ٹکٹ ہولڈرز کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سونامی مارچ نیاپاکستان بنانے کی جنگ ہے، الیکشن نظام تبدیل کرکے نیاپاکستان بنائیں گے، 11مئی کے الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں پر آریٹیکل 6 لاگو کیا جائےگا۔عمران خان کا کہناتھا کہ کے پی کے حکومت آئی ڈی پیز کی مدد کررہی ہے، عوام بھی دل کھول کر ان کی مدد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ستان میں سات لاکھ افراد بے گھر ہونے کی ذمہ داری وزیر اعظم نوازشریف پر عائد ہوتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ انہیں سانحہ ماڈل کا حساب بھی مانگنا ہے۔تقریب سے شاہ محمود قریشی ، اعجاز چوہدری، محمود الرشید اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی، عمران خان کو خطاب سے پہلے اور دوران شرکاء کو خامو ش کرانا پڑا۔

مزید خبریں :