09 جولائی ، 2014
میران شاہ ........فوجی حکام نے کہا ہے کہ میران شاہ کا 80فیصد علاقہ طالبان سے صاف کردیا گیا ہے۔میڈیا کے ایک مخصوص گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے فوجی حکام نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں طالبان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو ختم کردیا گیا ہے۔ اس علاقے کو 100 فیصد سیل کرنا ممکن نہیں لیکن جو عناصر یہاں سے نکل گئے ہیں انھیں واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔