کھیل
09 جولائی ، 2014

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 4 سال ہو گئے

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 4 سال ہو گئے

لندن........ معروف ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا اور کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی شادی کو چار سال ہوگئےہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس جوڑے کی ایک نئی تصویر کو خوب داد مل رہی ہے۔ ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئیٹرپروفائل پراس تصویر کو ’’پروپوزل آفٹر پروپوزل‘‘ کا نام دیا ہے ۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک کس طرح گھٹنوں کے بل کھڑے ہوکر ثانیہ کو پھول پیش کررہے ہیں، کھیلوں کی دنیا کا یہ معروف جوڑاان دنوں انگلینڈ میں ہے جہاں شعیب ملک ٹی ٹوینٹی سیریزکھیل رہے ہیں اور ثانیہ ٹینس میں اپنی کریئر بیسٹ رینکنگ کا جشن منا رہی ہیں ۔

مزید خبریں :