کھیل
10 جولائی ، 2014

ٹورڈی فرانس: پانچواں مرحلہ ہالینڈ کے لارس بوم کے نام

ٹورڈی فرانس: پانچواں مرحلہ ہالینڈ کے لارس بوم کے نام

پیرس .....ہالینڈ کے لارس بوم ( LARS BOOM )نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ اپنے نام کرلیا، بارش سے متاثرہ مرحلے میں کئی کھلاڑی حادثے کا شکار بھی ہوئے۔ریس کے پانچویں مرحلے میں شرکا کو 152 اعشاریہ 5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا، بارش سے متاثرہ اور پتھریلی زمین پر سے گزر کر مکمل ہونے مرحلے کے دوران برطانیہ کے کرس فروم اور دیگر سائیکلسٹ حادثوں کا شکار ہوئے۔ہالینڈ کے لارس بوم نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 18 منٹ اور 35 سیکنڈز میں طے کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔اٹلی کے ونچزو نیبالی مجموعی برتری کی وجہ سے اب بھی یلو جرسی پر قابض ہیں۔

مزید خبریں :