کاروبار
13 اپریل ، 2012

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز بعد کرنے کی سفارش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز بعد کرنے کی سفارش

اسلام آباد … وفاقی وزیر پانی و بجلی کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز بعد کرنے کی سفارش کردی جبکہ وزارت پیٹرولیم نے قیمتوں کا تعین 3 یا 6 ماہ بعد کرنے کی تجویز دوسری بار مسترد کردی ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر کی سربراہی میں بنائی گئی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز بعد کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم مئی سے یہ عمل شروع کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ سفارشات کی اقتصادی رابطہ کمیٹی منظوری دے گی۔ وزارت پیٹرولیم نے کہا ہے کہ 3 یا 6 مہینوں بعد قیمتوں کے تعین کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے سوال کیا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے ریونیو میں ہونے والی کمی کو کیا اوگرا پورا کرے گا۔

مزید خبریں :