کھیل
10 جولائی ، 2014

ومبلڈن چیمپئن نوواک جوکووچ مونٹی نیگرو پہنچ گئے

ومبلڈن چیمپئن نوواک جوکووچ مونٹی نیگرو پہنچ گئے

بڈوا........ومبلڈن چیمپین نوواک جوکووچ اپنی منگیتر کے ہمراہ مونٹی نیگرو پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں،مونٹی نیگرو کےساحلی شہر Budva میں ان دنوں خوب رونق ہے،یہ رونق ہے ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ کی شادی کی تیاریوں کی۔نوواک اپنی منگیتر اور اپنے دوستوں کے ہمراہ یہاں پہنچ گئے ہیں ۔ شادی کی رسمیں خوبصورت جزیرے پر قائم فائیو اسٹار ہوٹل کی چھت پر ادا کی جائیں گی، جہاں سے سمندر کا نظارہ بھی کیا جاسکے گا۔ 27سالہ نوواک جوکووچ کی شادی گذشتہ ماہ طے ہوئی تھی تاہم ومبلڈن چیمپئن شپ کی وجہ سے نوواک نے اپنی شادی ملتوی کردی تھی۔

مزید خبریں :