کاروبار
10 جولائی ، 2014

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اب اے ٹی ایم سے پنشن ملے گی

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اب اے ٹی ایم سے پنشن ملے گی

اسلام آباد.........ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اب اے ٹی ایم سے پنشن ملے گی اور پنشن دینے میں تاخیر کرنے والے سرکاری اداروں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔ اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنشنرز کواب طویل قطاروں اور گھنٹوں انتظار کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ حکومت نے پنشنرز کو اے ٹی ایم کے ذریعے پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پنشنرز کے لیے نئے اسمارٹ کارڈ شروع کیے جائیں گے اور پنشن کی سہولتوں کے لیے نیا نظام دو ہفتے میں تیار کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ بھی ہوا کہ یکم جولائی 2014 سے ریٹائر ہونے والوں کو پنشن براہ راست کریڈٹ سسٹم سے ملے گی اور پنشن کے حصول کے لیے انہیں سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے جان چھوٹ جائے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ پنشن میں سرکاری اداروں کی سست روی برداشت نہیں کرسکتےاور پنشن کی تقسیم کا نظام جدید، شفاف اور آسان بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :