کاروبار
12 جولائی ، 2014

ارکان پارلیمنٹ کی ٹیم لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی مانیٹر کریگی،عابد شیر

ارکان پارلیمنٹ کی ٹیم لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی مانیٹر کریگی،عابد شیر

فیصل آباد.......وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں میں اووربلنگ اور لو وولٹیج کی شکایات کے حل کے لیے قومی اسمبلی ممبران پرمشتمل ٹیم بنادی ہے،نظام اور ٹرانسمیشن لائنوں میں خرابی کے باعث سحری اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ،فیصل آباد میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنا ان کی اور ان کی ٹیم کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر قومی اسمبلی کے ارکان پر مشتمل ٹیم بنائی ہے جو لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو بھی مانیٹر کرے گی ۔انہوں نے تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے دیہی علاقوں میں بجلی کے مسائل کے حل کے لیے فنڈز کی درخواست کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ حکومت بنوں میں وزیرستان سے آنے والے متاثرین کے لیےبھی بجلی فراہم کررہی ہے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کرنے والے کئی علاقوں میں اب میٹر لگادیئے گئے ہیں جس سے صورت حال میں بہتری آئی ہے،خراب گرڈ اسٹیشنوں کی بحالی کے لیے بھی دن رات کام کیا جارہا ہے ۔شمالی وزیرستان متاثرین کا ذکر کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو لانگ مارچ پرتوانائی اور پیسہ صرف کرنے کی بجائے متاثرین کےبارے میں سوچنا چاہیے۔

مزید خبریں :