14 جولائی ، 2014
کراچی .....ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکار سرگرم نظر آئے ۔ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں ڈھائی سو سے زائد پوائنٹس کی بہتری دیکھی گئی ۔حصص بازار میں سیشن کا آغاز مثبت انداز سے ہوااور ٹریڈنگ کے آغاز پر 100 انڈیکس257 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 29 ہزار 576 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیکس میں مجموعی طور پر 300 پوائنٹس کی کمی واقع ہونے سے شیئر کی قیمتیں پرکشش سطح پر آنے کے بعد آج انویسٹرز کی جانب سے خریداری دیکھی گئی ۔انویسٹرز کی دلچسپی زیا دہ تر توانائی اور سیمنٹ کے حصص میں نظر آئی۔