دنیا
14 جولائی ، 2014

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ،مزید سات فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ،مزید سات فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ......غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، آج مزید سات فلسطینی شہید ہوگئے ۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں ڈرون طیارہ مار گرایا جو غزہ سے اڑا تھا۔ برطانوی اخبار کے مطابق ڈرون طیارہ اسرائیل کے ساحلی شہر اشدود میں پرواز کررہا تھا جسے اسرائیل نے پیٹریاٹ میزائل سے تباہ کردیا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے پہلی بار ڈرون استعمال کیا گیا ،دوسری جانب غزہ پر شدت کے ساتھ اسرائیلی حملے جاری ہیں ۔ آج صبح خان یونس میں کی گئی کارروائی میں میاں بیوی سمیت چار افراد شہید ہوگئے ، غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں ایک مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز نے کارروائی کرکے ایک فلسطینی نوجوان شہید کردیا۔ اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں مسلسل غزہ کی سرحد کے ساتھ جمع ہورہے ہیں ، گزشتہ روز زمینی حملے کی دھمکی دیتےہوئے اسرائیل نے بیت لاحیا کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا کہا تھا، جس کے بعد 70ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہورہے ہیں جبکہ بہت سے افراد نے اسرائیلی دھمکی پر کان نہیں دھرے ۔

مزید خبریں :