پاکستان
16 جولائی ، 2014

عید پر آبائی گھروں کو جانے کے خواہشمند ٹکٹ بُک کرالیں

عید پر آبائی گھروں کو جانے کے خواہشمند ٹکٹ بُک کرالیں

لاہور.......ریلوے حکام نے عید الفطر پر گیارہ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹرینیں کراچی، پشاور، کوئٹہ،لاہور، راول پنڈی اور ملتان سے 26 جولائی سے چلنا شروع ہو جائیں گی۔ریلوے ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 26 جولائی کو صبح 11بجے کراچی سےچلےگی، جوبراستہ لاہور27 جولائی کو پشاور پہنچے گی۔ دوسری عید ٹرین26 جولائی کی شب ساڑھے آٹھ بجے کراچی سے جبکہ تیسری عید ٹرین 26 جولائی کو ہی دوپہر ساڑھے گیارہ بجے کوئٹہ سے چل کر پشاور پہنچیں گی۔ چوتھی عید ٹرین 27 جولائی کو دوپہر 11بجےکراچی سے لاہور کے لئے چلے گی،پانچویں ٹرین راولپنڈی سے صبح 7بجے چل کر اسی رات 10بجے ملتان پہنچے گی۔28 جولائی کو پشاور سے دو ٹرینیں لاہور کے لئے چلائی جائیں گی۔ 29 جولائی کو لاہور سے ملتان کے لئے، 30 جولائی کو ملتان سے کراچی کے لئے اور 30جولائی کو ہی لاہور سے کراچی کے لئے عید ٹرینیں چلیں گی۔ گیارہویں عید اسپیشل ٹرین یکم اگست کو سہ پہر 4بجے لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہوگی۔

مزید خبریں :