پاکستان
16 جولائی ، 2014

کراچی:اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی:اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی .......کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اس واردات کی تفتیش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :