16 جولائی ، 2014
کراچی........پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کشیدگی کی سیاست مسلم لیگ(ن)کی روایت بن گئی ہے، صوبوں میں غیرضروری دخل اندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گی۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نےماضی سے کچھ نہیں سیکھا، مسلم لیگ(ن)کسی بھی سیاسی جماعت کوبرداشت نہیں کرناچاہتی۔ ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت کاآمرانہ مزاج کسی صورت میں برداشت نہیں کیاجا ئے گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بھی (ن) لیگ نے اداروں سے ٹکراؤ کیا اور سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بری طرح سے ناکامی کی طرف جارہی ہے، مسلم لیگ (ن) اپنا قبلہ درست کرے، پوراملک لوڈشیڈنگ کےعذاب میں مبتلا ہے۔