16 جولائی ، 2014
لاہور......چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نون لیگ سیاسی مقاصد کے لیے فوج کو ملوث نہ کرے اور آرمی چیف کو ڈی چوک لے جاکر نئی روایت نہ ڈالے۔ لاہورسے جاری ویڈیو بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ 14اگست کے تقدس کا خیال رکھنا چاہئے، پہلے فوجی پریڈ 23مارچ کو ہوتی تھی، 14اگست کی تقریب پہلے ایوان صدر اور بعد ازاں پارلیمنٹ کے باہر ہوا کرتی تھی، 2004ء سے یہ تقریب کنونشن سنٹر میں ہورہی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس بار سیاسی ایشو ہینڈل کرنے کیلئے نہ صرف 14اگست کے دن کو متنازع بنایا جا رہا ہے بلکہ افواج پاکستان کو بھی اس میں ملوث کیا جا رہا ہے۔