پاکستان
16 جولائی ، 2014

وزیراعظم سے وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ کی ملاقاتیں

وزیراعظم سے وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ کی ملاقاتیں

اسلام آباد......وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقاتیںکی ہیں۔ترجمان کے مطابق پرائم منسٹر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو آپریشن ضرب عضب کے رد عمل کے طور پر ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کی حکمت عملی اور سیکیورٹی کے اقدامات سےآگاہ کیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور آئی ڈی پیز کی امداد کے لیے جاری مالی امداد سےآگاہ کیا ۔

مزید خبریں :