16 جولائی ، 2014
راولپنڈی....... آپریشن ضرب عضب کےدوران وادی شوال میں پاک فوج کی طرف سے فضائی کاروائی کے دوران 35 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کےمطابق وادی شوال میں دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ، پاک فوج نے انہیں نشانہ بنایا اور35 دہشت گرد مارےگئے ۔