16 جولائی ، 2014
باجوڑ........باجوڑایجنسی کی دو تحصیلوں میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کرکے دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے اور 6 زخمی ہوگئے۔پولیٹیکل انتظامیہ نے تحصیل وڑ ماموند اور لوئی ماموند کے بیشترعلاقوں میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیاہے۔ ان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز، پولیٹیکل انتظامیہ اور ماموند قومی لشکر کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔ ماموند کے سرحدی علاقے کٹکوٹ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو بھاری توپ خانےسے نشانہ بنایا۔ کارروائی میں وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد مارے گئے اور 6 زخمی ہوگئے۔ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔