پاکستان
17 جولائی ، 2014

وزیراعلیٰ پنجاب کاآپریشن کے دوران اہلکار کی شہادت پر خراجِ عقیدت

وزیراعلیٰ پنجاب کاآپریشن کے دوران اہلکار کی شہادت پر خراجِ عقیدت

لاہور....پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے رائےونڈ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہیداہلکار کو خراج عقیدت پیش کیاہےاور کہا ہے کہ پوری قوم کو اہلکار کی شہادت پر فخر ہے۔ لاہور سےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ شہید اہلکار نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان نچھاور کی، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید خبریں :