پاکستان
17 جولائی ، 2014

کراچی آپریشن کےمثبت نتائج آرہےہیں،قائم مقام آئی جی سندھ

کراچی آپریشن کےمثبت نتائج آرہےہیں،قائم مقام آئی جی سندھ

کراچی.....قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کاکہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج آ رہے ہیں ۔پچھلے سال کے مقابلے میں اس رمضان میں بھتےکی شکایتوں میں کمی آئی ہے۔ بھتاخوری کو ختم کرکے دم لیں گے۔کراچی کے مختلف علاقوں اور تھانوں کے دورے کے بعد جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث دہشت گروں کے کراچی آنے کا خدشہ ہےاس لیے شہر کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ یوم علی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ یوم علی پر 16 ہزار پولیس اہل کار تعینات کئے جائیں گے۔ سہراب گوٹھ پولیس مقابلے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ان کاکہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے گی ۔ آئی جی سندھ نے دعویٰ کیا کہ پچھلے رمضان المبارک کے مقابلے میں اس سال بھتا خوری کی شکایات میں کمی آئی ہے۔

مزید خبریں :