پاکستان
17 جولائی ، 2014

سلیمان لاشاری قتل کیس سیشن کورٹ منتقلی کافیصلہ محفوظ

 سلیمان لاشاری قتل کیس سیشن کورٹ منتقلی کافیصلہ محفوظ

کراچی .....کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں درخشاں تھانے کی حدود میں سلیمان لاشاری کے قتل کے الزام میں ملزم سلمان ابڑو اور چار پولیس اہلکار جیل میں ہیں۔ ملزمان کی جانب سے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ دوران سماعت ملزم سلمان ابڑوکے وکیل اور سرکاری وکیل عبدالمعروف ایڈوکیٹ نے دلائل دیئے جس پر عدالت نے فیصلہ سات اگست تک محفوظ کرلیا۔

مزید خبریں :