پاکستان
17 جولائی ، 2014

بنوں:نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد دس لاکھ تک جا پہنچی

بنوں:نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد دس لاکھ تک جا پہنچی

بنوں.....شمالی وزیرستان میں آپریش ضر عضب کے بعد نقل مکانی کرنے والوں کی تعدادتقریبا دس لاکھ تک جاپہنچی ہے ۔بنوں میں آبادمتاثرین میں راشن کی تقسیم اورسحروافطار کا اہتما م بھی کیاجاتاہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے امداد سے بھرے 52ٹرک بنوں پہنچادئے گئےہیں۔شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد دس لاکھ تک پہنچ چکی ہے ۔اب تک خواتین اور بچوں سمیت 9لاکھ 94ہزار 5سو 4افراد کی رجسٹریشن مکمل کی جاچکی ہیں ۔متاثرہ افراد میں ورلڈ فوڈ پروگرام اور حکومت کی جانب سے غذائی اجناس کی تقسیم جاری ہے ۔ادھر فلاحی اداروں کی طرف سے متاثرین میں راشن کی تقسیم کے علاوہ افطار دسترخوان کابھی اہتمام کیاجاتاہے ۔آج کمشنر ہاوس کینٹ میں متاثرین شمالی وزیرستان میں امدادی پیکج اور راشن کی تقسیم کیا جائےگا۔ اس سلسلے میں فوڈ پیکج کے 52 ٹرک بنوں پہنچ گئے ہیں ۔

مزید خبریں :