23 جنوری ، 2012
نئی دہلی … بھارتی سیاستدان راہول گاندھی بھی جوتے کھانے والوں کی فہرست میں آتے آتے رہ گئے۔ ریاست اتارکھنڈ کے شہر دیرہ دوون میں راہول گاندھی ایک ریلی سے خطاب کررہے تھے، اس دوران ایک شخص نے راہول گاندھی پر جوتا کھینچ مارا۔ راہول اس غیر متوقع حملے میں محفوظ رہے اور جوتا انہیں نہ لگ سکا۔ راہول گاندھی کے سیکیورٹی گارڈز نے جوتا مارنے والے کو فوراً حراست میں لے لیا اور ریلی کے مقام سے باہر لے گئے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ انہیں اس قسم کی حرکتوں سے فرق نہیں پڑتا۔