17 جولائی ، 2014
اسلام آباد.....وزیراعظم نواز شریف نے رائے ونڈ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہےکہ دہشت گردوں کےخلاف پیشگی کارروائی کرکے انکی کمیں گاہ کو ختم کرنا اہم کامیابی ہے ۔ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج کاآپریشن یہ ثابت کرتا ہےکہ حساس اداروں کےرابطے اور موثر انٹیلی جنس کی وجہ سے دہشت گردوں کےخلاف کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوںنےکہاکہ پولیس کی کارروائی معلومات کے موثر تبادلے کا ثبوت ہے ، وزیراعظم نےکہاکہ پولیس نے دہشت گردوں کی کمیں گاہ میں گھس کراس کا خاتمہ کیا۔