پاکستان
17 جولائی ، 2014

پاکستان ہردہشت گردی کی پُر زور مذمت کرتا ہے،دفترخارجہ

پاکستان ہردہشت گردی کی پُر زور مذمت کرتا ہے،دفترخارجہ

اسلام آباد.....دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہردہشت گردی کی پُر زور مذمت کرتا ہے،بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا بات چیت کے ذریعے حل چاہتے ہیں ، تاہم پیشگی شرائط کے ہوتے ہوئے ایسا ممکن نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں سیاسی استحکام کے خواہاں ہیں،پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونےدی جائے گی،افغانستان بھی اپنی سرزمین سے پاکستان پر حملے رکوائے۔تسنیم اسلم نے بتایا کہ پاکستانی صحافی کی افغانستان میں گرفتاری کا معاملہ پرزورطریقے سے افغان حکومت کے سامنے اٹھایا گیا ہے۔انہوںنے بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی ڈاکٹر ویدک کی حافظ محمد سعید سے ملاقات دفتر خارجہ نے نہیں کرائی۔

مزید خبریں :