کھیل
17 جولائی ، 2014

دو ٹی 20 میچوں کی کارکردگی پر ڈراپ کرنا زیادتی ہے،کامران اکمل

دو ٹی 20 میچوں کی کارکردگی پر ڈراپ کرنا زیادتی ہے،کامران اکمل

لاہور.....ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر پھٹ پڑے ہیں۔ وکٹ کیپر کا کہنا ہے کہ سینئرکھلاڑیوں کو عزت دینی چاہئے، دو ٹی 20 میچوں کی کارکردگی پر ڈراپ کرنا زیادتی ہے ۔کامران اکمل سمر کیمپ اور پھر سری لنکا کے خلاف اسکواڈز میں شامل نہ کیئے جانے پر افسردہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ضرور کم بیک کریں گے ۔صرف دو میچزکی بنیاد پر ڈراپ کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ کامران اکمل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 میں کس کی کارکردگی اچھی تھی ، جس کی بنیاد پر سب کا انتخاب ہوا ہے، اس ایونٹ میں تو صرف عمر اکمل اور احمد شہزاد ہی اچھا کھیلے تھے ۔

مزید خبریں :