17 جولائی ، 2014
کراچی..... ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبوکا کہنا ہے کہ یوم علی کے موقع پر شہر میں پولیس کے 16 ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز صوبائی حکومت کو بھیج دی ہے ۔کراچی میں اپنے دفتر میں جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے غلام قادر تھیبو نے کہا کہ یوم علی کے جلوس کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے جائیں گے، بم ڈسپوزل اسکواڈ، سراغ رساں کتے اور بلند عمارتوں پر شارپ شوٹر تعینات ہونگے، 70 کیمرے والی موبائل گاڑیاں تعینات کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یوم علی کےموقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز صوبائی حکومت کو بھیج دی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ شمالی وزیر ستان آپریشن کے بعد یوم علی اور القدس ریلی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔