پاکستان
17 جولائی ، 2014

وزیر اعظم کا دورہ جی ایچ کیو،آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ

وزیر اعظم کا دورہ جی ایچ کیو،آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ

راولپنڈی.....وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کوجی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، وزیر اعظم کو ضرب عضب آپریشن پر بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا اورشہدا کی قربانیوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور دعا کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز اورمعاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی بھی وزیراعظم کےہمراہ تھے۔

مزید خبریں :