پاکستان
17 جولائی ، 2014

اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تنظیم ملوث ہے ،کراچی پولیس چیف

 اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تنظیم  ملوث ہے ،کراچی  پولیس چیف

کراچی......کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تحریک کے 40 گروپ ملوث ہیں،یہ علاقہ ہےاورنگی ٹاون شہر کا خطر ناک ترین علاقہ ،جہاں کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکاروں کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا ،5 ستمبر سے اب تک22 اہلکار اس علاقے میں جام شہادت نوش کرچکے ہیں ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سوات سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ کو پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جس کا سربراہ عابد موُچھڑ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہی گروپ شہر میں بھتا خوری اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث ہے۔ دہشتگرد آئی ڈی پیز یا اندرون سندھ کے کسی بھی حصے سے داخل ہوں ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔ لیاری سمیت شہر میں کہیں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ شمالی وزیرستان اور کراچی آپریشن کا رد عمل ہے جس کے بعد تمام پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔دہشتگردوں سے برسرپیکار باہمت پولیس کے ان بہادر سپوتوں کے پاس نہ جدید اسلحہ ہے، نہ گاڑیاںاور نہ ضروری آلات اور نہ ہی پوری نفری۔ اور ہو بھی کیسے،یہ سب انتظامات اور نفری تو شہر کے وی آئی پیز کے حفاظت کیلئے ہیں،عوام اور پولیس تو صرف دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہیں۔آپریشن میں شریک جوانوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے باوجود ان کے حوصلے پست نہیں ہونگیں اور وہ امن و امان کے قیام کے لئے ہر صورت تیار ہیں۔

مزید خبریں :