17 جولائی ، 2014
اسلام آباد.....محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 28 جولائی کو پاکستان کے جنوبی علاقوں میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں ،عید29 جولائی کو ہوسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 جولائی کو پاکستان کے چالیس فی صد علاقوں میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا تاہم کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کی توقع ہے ۔ اس سال ماہ رمضان 29 دنوں کا ہو گا اور عید الفطر 29 جولائی کو ہونے کاامکان ہے ۔تاہم عیدالفطر کے چاند کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا