14 اپریل ، 2012
لاہور … وفاقی وزیر تجارت امین فہیم کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کو زبردست پذیرائی ملی ہے، بھارت سے پیٹرول اوربجلی کی خریداری پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ بھارت سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہا اگربھارت سے تجارتی تعلقات یونہی بڑھتے رہے تو دوطرفہ تجارت مقررہ ہدف سے بھی بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان نے بھارت کے ساتھ باضابطہ تجارت کے راستے کھول دیئے ہیں، مقامی صنعتوں کا بھی خیال رکھا جائے گا ،دونوں ملکوں کے درمیان منفی اشیاء کی فہرست پر مذاکرات اگلے ماہ ہوں گے۔