15 اپریل ، 2012
لندن … کیا آپ یقین کرسکتے ہیں کہ لندن میں ایک شخص نے ایک ساتھ 100 ، 200 نہیں بلکہ پورے 10 ہزار ڈاک ٹکٹ خرید ڈالے اور اس کی وجہ تھی ڈاک ٹکٹوں کی قیمتوں میں اچانک ہونے والا اضافہ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ڈربی میں 30 اپریل سے رائل میل کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جس سے گھبرا کہ ایک شخص نے ایک ساتھ 3 ہزار 600 پاوٴنڈ کے ڈاک ٹکٹ خرید ڈالے تاکہ مستقبل میں کسی مشکل میں نہ پڑے۔ برطانیہ میں ڈاک ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہونے والے اس اضافے نے عوام میں تشویش اور غصہ پیدا کردیا ہے۔