15 اپریل ، 2012
بیجنگ …عالمی ریکارڈ قائم کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ ایسی کسی بھی کوشش کے لیے سخت محنت،پلاننگ اور تربیت ضروری ہوتی ہے۔ بلند ترین انسانی ٹاو ر تخلیق کرنے کی چینی کھلاڑیوں کی کوشش اس وقت رائیگاں چلی آگئی جبکہ یکے بعد دیگرے تمام کھلاڑی نیچے آگرے۔ایک دوسرے کے کندھے پر چڑھتے یہ کھلاڑی منزل در منزل اپنا قد بڑھاتے جارہے تھے جب اچانک اوپری سطح پر موجود کھلاڑی کا توازن کیا بگڑا پلک جھپکتے میں ہی تمام کھلاڑی کچی دیوارکی طرح نیچے آگرے۔