15 اپریل ، 2012
مغرب اور مشرق کی مو سیقی اورفیشن کو ملا کر تو نت نئی تخلیقا ت کی ہی جا تی ہیں لیکن اب ان دو نوں تہذیب کے ملاپ سے ایک انوکھی چیز سامنے آئی ہے ۔انگریزی کھانے میں استعمال کیے جانے والے کا نٹے اور چینی چوپ اسٹک کو ملا کر بنا ئی جانے والی اس منفر د ایجا د کا نام چورک(Chork) رکھا کیا گیا ہے ۔ اس کے ایک سرے پر تو کانٹا اور جب کے دو سر ا سرے چو پ اسٹک کی طر ح کی دو ڈنڈیوں پر مشتمل ہے جنہیں بوقتِ ضرورت الگ بھی کیا جا سکتا ہے۔امریکی کمپنی کی اس ایجا د کو نہا یت پسند کر تے ہو ئے ماہرین کی جانب سے اسے مستقبل میں کھانے کی میز کالازمی حصہ بھی قرا ر دیا جارہا ہے ۔