04 اگست ، 2014
اسٹینفرڈ، کیلی فورنیا .......عالمی نمبرایک ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے اسٹینفرڈ کلاسک کافائنل جیت کرتیسری بار یہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اسٹینفرڈ، کیلی فورنیا میں کھیلے جانے والے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکی سیرینا ولیمز نے جرمنی کی Angelique Kerber کو سات چھ اور چھ تین سے شکست دی۔پہلے سیٹ میں کربر نے دو بار سیرینا کی سروس بریک کی، تاہم سیرینا نے ٹائی بریکر پر عمدہ کارکردگی سے یہ سیٹ اپنے نام کرلیا. دوسرے سیٹ میں سیرینا پوری طرح کھیل پر چھائی رہیںاور 6 سروس پوائنٹس حاصل کیے۔ سیرینا نے اسٹینفرڈ کلاسک تیسری بار اور اس سیزن کا چوتھا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ۔