04 اگست ، 2014
اسلام آباد......قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکومت کے قانونی گرو زاہد حامد سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں انھوں نے وفاقی دارالحکومت میں آرٹیکل 245 کے نفاذ پر شدید تنقید کی ہے، انھوں نےحکومت سے سوال کیا کہ اسلام آباد میں ایسی کونسی ہنگامی حالت تھی کہ آرٹیکل کا نفاذ کرنا پڑا۔خورشید شاہ کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا عمران خان کوچاہیےاتناآگےنہ جائیں کہ واپسی کاراستہ نہ ملے،جبکہ حکومت کوبھی چاہیےایسےاقدامات نہ کریں جس سےمحاذآرائی بڑھے۔انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ نوازشریف کوتحریک انصاف کےساتھ مذاکرات کرنےچاہئیں۔ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی صورت حکومت کوگرنےنہیں دیں گے۔