پاکستان
05 اگست ، 2014

ایم کیوایم کے تمام پارلیمانی گروپوں کا ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب

ایم کیوایم کے تمام پارلیمانی گروپوں کا ہنگامی اجلاس بدھ کو طلب

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام پارلیمانی گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے ۔اجلاس سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین بھی ٹیلی فون پر خطاب کریں گے ۔ یہ اجلاس بدھ 6 اگست کوپاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے خورشید بیگم میموریل سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم حق پرست اراکین سینیٹ اور قومی اسمبلی کو فوری طور پر اسلام آباد سے کراچی طلب کرلیا گیا ہے ۔ اجلاس میں اراکین سینیٹ اور قومی اسمبلی کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے اراکین، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی اورسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین بھی شریک ہوں گے ۔

مزید خبریں :