پاکستان
05 اگست ، 2014

شیخ رشید اور رحمان ملک کا الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ

شیخ رشید اور رحمان ملک کا الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ

لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اسلام آباد میں آئندہ چند روز میں ہونے والے اجتماعات سمیت دیگر اہم سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناء پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھی الطاف حسین سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثنا الطاف حسین نے مظفرآباد میں فار ورڈ کہوٹہ سے عباس پور جانے والے مسافر وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطافر مائے ۔علاوہ ازیںایم کیو ایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج سید منور الاسلام نے اراکا ن کمیٹی کے ہمراہ نیو اپا سٹالک چرچ میں مسیحی برادری کے پاسٹر انور جاوید سے ملاقات کر کے انہیں الطاف حسین کے بین الاقوامی جریدے نیو ز ویک کو دئیے جانے والے خصوصی انٹر ویو کی اعزازی کاپی پیش کی اور انٹرویو کے متعلق اظہار خیال کیا ۔اس موقع پر پاسٹر انور جاوید نے کہا کہ بین الاقوامی جریدے نے الطاف حسین کو The Right Manکا جو نا م دیا ہے وہ صد فیصد درست ہے، الطاف حسین ہی ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو ہمیشہ حق اور سچ بات کر تے ہیں اور ملک کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان مسائل کا یقینی حل فراہم کرتے ہیں ۔


مزید خبریں :