دنیا
11 جنوری ، 2012

بھارت دہشتگردی کیخلاف اسرائیل کے ساتھ تعاون کریگا،کرشنا

یروشلم …جنگ نیوز…بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ انکا ملک اسرائیل کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کریگا۔ بھارتی وزیر داخلہ نے اسرائیل کے دورے کے موقع پر تل ابیب میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دورہ تل ابیب کا مقصد دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کیلئے حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ اسرائیل کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر بھی بات چیت کرینگے۔ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ دو دہائی قبل دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو چکے ہیں اور اب تک بھارت اسرائیل زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :