پاکستان
07 اگست ، 2014

وزیراعظم کی جانب سے سیاسی ملاقاتوں کی میراتھون جاری

وزیراعظم کی جانب سے سیاسی ملاقاتوں کی میراتھون جاری

اسلام آباد........وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سیاسی ملاقاتوں کی میراتھون جاری ہے۔ آج پیپلز پارٹی، اے این پی اور نیشنل پارٹی کے وفد سے بھی ملاقات کی۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن آئین سے ماورا مطالبات بالکل قبول نہیں۔ آج اے این پی، پیپلز پارٹی اور نیشنل پارٹی کے وفود نے وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ احتجاج کا حق سب کو ہے تاہم آئین سے ماورا مطالبات بالکل قبول نہیں۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میں میڈیا سے گفتگو میں نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو نے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے اجازت نہیں دیں گے، 1973کےآئین کی ہرحال میں پاسداری کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت بھی دے ڈالی۔ پیپلز پارٹی کے رضا ربانی نے کہا کہ سیاسی جلسوں سے نمٹنے کےلیے دوسرے قوانین موجود ہیں، طاہر القادری کےگھرکےمحاصرےکے فیصلے پرحکومت نظرثانی کرے۔ اے این پی کے رہنما حاجی عدیل نے کہا کہ ہرسیاسی جماعت کا حق ہے کہ وہ احتجاج کرے، تاہم احتجاج کرنےوالی جماعتیں توڑپھوڑ نہ کرنےکی ضمانت دیں۔ انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی ڈائیلاگ کریں اور آئینی تقاضوں پرعمل کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں :