انٹرٹینمنٹ
07 اگست ، 2014

شاہ رخ خان کی دبئی ریئل اسٹیٹ بزنس میں 62 ارب کی سرمایہ کاری

شاہ رخ خان کی دبئی ریئل اسٹیٹ بزنس میں 62 ارب کی سرمایہ کاری

دبئی........شاہ رخ خان کا خواب سچ ہوتا دکھائی دے رہا۔ بالی وڈ کے کنگ خان نے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔ آئی پی ایل سے خوب ساری دولت بٹوری۔ اب شاہ رخ بننے جارہے ہیں دبئی کے ڈان۔ گزشتہ روز شاہ رخ خان نے دبئی میں رائل اسٹیٹ کے نام سے ریئل اسٹیٹ پروجیکٹ لانچ کیا ہے، جس کی مالیت پاکستانی روپے میں 61 ارب 84 کروڑسے زائد کی رقم بنتی ہے۔ پروجیکٹ کا مقصد لوگوں کو دبئی میں مناسب قیمت میں اپارٹمنٹ فراہم کرنا ہے، جو بڑے بڑے خریداروں کے لیے بھی پُرکشش ہوگا۔ رائل اسٹیٹ کے اپارٹمنٹ یونٹ کی قیمت 1کروڑ 21لاکھ روپے اور گھر کی قیمت 4کروڑ 30لاکھ روپے ہوگی۔ دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں بالی وڈ کنگ خان کا نام دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں :