07 اگست ، 2014
کالام......سوات کے سیاحتی مقام کالام میں چار روزہ میلہ شروع ہوگیا ہے۔ سوات کی حسین وادی کالام میں چارروزہ سیاحتی میلےکاآغازرنگارنگ تقریبات سے ہوا۔سیاحتی میلے کے پہلے روز تیر اندازی،پیراگلائیڈنگ اورآرمی بینڈ کا شاندارمظاہرہ کیاگیا۔ پاک فوج کے کمانڈوز نے دس ہزارفٹ کی بلندی سے فری فالڈ کا مظاہرہ کیاتوحاضرین داددیئے بغیر نہ رہ سکے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ ٹورسٹ گالا کے انعقادپر حکومت اورپاک فوج کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخواہ سردارمہتاب خان عباسی کا کہنا تھا کہ کالام کی رونقیں دیکھ کر انہیں دلی خوشی ہورہی ہے ۔چند سال قبل تک وادی سوات میں اس طرح کی سرگرمیاں صرف خواب تھیں۔ قیا م امن پر سیکورٹی اداروں اورعوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سیاحتی میلے کے دوسرے اورتیسرے روز واٹراسپورٹس ،میوزیکل کنسرٹ ،فوڈ اسٹریٹ اورکلچرل شوسمیت دیگر پروگرام ترتیب دیئے گئےہیں۔سوات ٹورسٹ گالا کی رنگارنگ تقریبات کا سلسلہ 10اگست تک جاری رہے گا۔توقع ہے ملک بھر سے سیاح سوات کا رخ کریں گے۔