07 اگست ، 2014
لاہور.......سوان گیس فیلڈ فنی خرابی کے باعث بند کردیا گیا ہے جس کےنتیجے میں پنجاب بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ سوئی ناردرن کے مطابق پنجاب کے سی این جی سٹیشنز کے علاوہ ٹیکسٹائل سیکٹرکوبھی گیس فراہمی روک دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سوان گیس فیلڈ کی فنی خرابی دورہونےکےبعد ٹیکسٹائل اورسی این جی سیکٹر کی گیس بحال کردی جائےگی۔