07 اگست ، 2014
لاہور.......طاہرالقادری نے کہا ہے کہ بغاوت کا مقدمہ انقلاب کی پہلی فتح ہے،حکمران نفسیاتی جنگ ہار چکے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ غیرقانونی حکومت کی دیواریں گرنےوالی ہیں،عوامی تحریک کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنا اور سیکڑوں کارکنوں کوگرفتار کرنا ان کی بوکھلاہٹ اور شکست کاثبوت ہے،شریف فیملی کو سعودی عرب اور برطانیہ پناہ نہیں دے گا ، اب یہ امریکا میں پناہ کاپلان بنا رہے ہیں لیکن انہیں دنیا میں کہیں پناہ نہیں ملے گی۔