07 اگست ، 2014
لاہور.......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کےخلاف مقدمہ درج ہونے پر منہاج القرآن کی خواتین نےماڈل ٹاؤن میں دھرنادے دیا۔دوسری جانب انقلاب مارچ سےنمٹنے کیلئےحکومتی حکمت ِعملی بھی سامنے آنا شروع ہو گئی،جس کے تحت منہاج القرآن سیکریٹریٹ کی طرف جانےوالے راستوں پر کنٹینرز لگاناشروع کر دیئے گئے ہیں۔ بدھ کے روز داتادربار پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف دھمکی آمیز تقاریر کرنے اور لوگوں کو اکسانے پر مقدمہ درج کیا تھا۔منہاج القرآن کی ڈنڈابردارخواتین نےاس مقدمے کے خلاف ماڈل ٹاؤن لاہور میں منہاج سیکریٹریٹ کےباہر دھرنا دے دیا ہے۔دوسری جانب طاہرالقادری کےانقلاب مارچ سےنمٹنے کیلئے حکومتی حکمت ِ عملی بھی سامنےآنا شروع ہو گئی ہے،جس کے تحت منہاج سیکریٹریٹ کی طرف جانےوالے راستوں،طاہرالقادری کی رہائش گاہ، برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور جناح اسپتال کے قریب کنٹینرز لگادئیے گئے ہیں۔