08 اگست ، 2014
بھکر / خوشاب.......بھکر اور خوشاب میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنو ں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔خوشاب میں پولیس کی اضافی نفری طلب کرکے پولیس اہلکاروں کو چھڑا لیاگیا ۔بھکر کے علاقے ڈگر اولکھ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتار ی کے لئے سرچ آپریشن کے لئے آنے والی پولیس پارٹی کے تین اہلکاروں سب انسپکٹر محمد حسین،ڈرائیور اکبر اور کانسٹیبل بابر کو پی اے ٹی کے کارکنوں نے یرغمال بنا لیا ہے ۔پولیس اہلکاروں کو چھڑانے کے لئے پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے ۔خوشاب میں قائد آباد کے تھانیدار سمیت 4پولیس اہلکاروں کو بھی آج صبح پی اے ٹی کے کارکنوں نے کچھ دیر کےلئے یرغمال بنا لیا ۔ جس پر پولیس کی اضافہ نفری کو طلب کر کے ان پولیس اہلکاروں کو چھڑا یا گیا ہے اور 3پی اے ٹی کارکنوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔