08 اگست ، 2014
خوشاب.......پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے خوشاب کے تھانے قائد آباد میں ڈی ایس پی اور 3اہلکار یرغمال بنالیے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خوشاب کے قائد آباد تھانے کو آگ لگانے والےمسلح کارکنوں نے اسلحہ بھی لوٹ لیا، حوالات بھی توڑی، ڈکیتی کے 3ملزم فرار ہوگئے، تھانے کا تمام ریکارڈ جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانا قائدآباد پر حملہ اورآگ لگانے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوادی گئی۔ ابتدائی رپورٹ میں پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کو آگ لگانے والے عوامی تحریک کے کارکنوں نے اسلحہ بھی لوٹ لیا،کارکنوں کی جانب سےحوالات توڑنے کے باعث ڈکیتی کے 3ملزمان فرار ہوگئے،تھانے پر حملہ کرنے والے عوامی تحریک کے کارکن مسلح تھے اور پٹرول کی بوتلیں بھی لائے تھے جن کے آگ لگانے سے تھانےکاتمام ریکارڈ بھی جل چکا ہے۔