08 اگست ، 2014
لاہور......پاکستان علما کونسل نے طاہر القادری کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا،علامہ حافظ طاہر اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طاہرالقادری کو پاکستان میں فساد کے لیے بھیجا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لال مسجد میں خواتین لاٹھیاں اٹھائیں تو جرم اور منہاج القرآن کی خواتین ڈنڈے اٹھائیں تو جرم کیوں نہیں؟انھوں نے طاہرالقادری کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔