پاکستان
08 اگست ، 2014

عمران کو قادری، شیخ اور چوہدری بے وقوف بنارہے ہیں،پرویز رشید

عمران کو قادری، شیخ اور چوہدری بے وقوف بنارہے ہیں،پرویز رشید

اسلام آباد........وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بول کر اپنا قد مزید کم نہ کریں، طاہر القادری، شیخ رشید اور چوہدری برادران اپنے مفاد کے لیےانہیں بے وقوف بنارہے ہیں، یہ چند سازشی خیرخواہ انہیں سیاسی یتیم بنانے کے درپے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نیوز کانفرنس میں جھوٹ کا ایک نیا پہاڑ کھڑا کرتے ہیں۔ انہوں نے 11مئی کے انتخابات تک چیف الیکشن کمشنر سمیت کسی پر اعتراض نہیں اٹھایا،شکست کے بعد سب پر اعتراض اٹھانا شروع کر دیے۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان ڈالرکے مقابلے میں روپے کے استحکام اور تھری جی ، فور جی کی ایک ارب ڈالر کی سرکاری آمدنی پر نا خوش کیوں ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی پوری نیوز کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر ایک لفظ نہیں۔

مزید خبریں :