09 اگست ، 2014
لاہور...... سیکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر لاہور میں رینجرز اہل کار تعینات کردیئے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اہل کار وزیراعظم ہاؤس،وزیراعلی ہاؤس اوراہم مقامات پرتعینات کیے گئے ہیں جبکہ شہر میں بھی گشت کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہرمیں سیکیورٹی کی صورت حال سنبھالنے کے لیے رینجرز کی دوکمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔