09 اگست ، 2014
لاہور......بھیرہ انٹرچینج کےقریب پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نےپولیس کی8گاڑیوںکوآگ لگادی، پولیس کے مطابق انٹرچینج پر 4گھنٹوں سے موٹر وے پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کا قبضہ ہے۔دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اٹک،جہلم اورچکوال میں عوامی تحریک کے کارکنوں نے 19پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنارکھا ہے۔